Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف ماڈل نے گن پوائنٹ پر ہونے والی جنسی ہراسگی کی شرمناک تفصیلات بتادیں

شائع 28 اپريل 2020 04:45pm

لندن: معروف برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس نے سنہ 2018 میں جنوبی افریقہ میں خود پر ہونے والے جنسی حملے کی شرمناک تفصیلات بالآخر سب کو بتا ہی دیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پرائس کے ساتھ یہ واقعہ 2018 میں اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں 14 سالہ جونیئر اور 12 سالہ پرنسس کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اس دوران جونیئر کو ٹوائلٹ کی حاجت ہوئی۔

-41 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جونہی ہم نے وہاں گاڑی روکی تو 6 مسلح ملزمان وہاں آپہنچے اور انہوں نے مجھ پر اور بچوں پر اسلحہ تان لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اُن مسلح ملزمان نے بچوں کے سامنے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور میرے جسم کے پوشیدہ حصوں کو ہاتھ لگاتے رہے۔

کیٹی پرائس کا کہنا ہے کہ اس حملے نے انہیں ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور وہ آج تک اس صدمے سے نہیں نکل پائی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے کے بعد وی 2 سال تک ماہرِ نفسیات کے پاس جاتی رہیں اور تب کہیں اُن کی زندگی نارمل ہو پائی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے اور ایسے کئی واقعات آئے روز سننے کو ملتے رہتے ہیں۔